خبرنامہ پنجاب

لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار

لاہور: (اے پی پی) سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لاری اڈہ، نواں کوٹ کے نجی بس اڈوں، وحدت کالونی، نولکھا اور واہگہ بارڈر سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ ساتھ حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 30 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔