خبرنامہ پنجاب

لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 20 افراد زیر حراست

لاہور: (ملت+اے پی پی) نولکھا، لاری اڈہ، شفیق آباد، لوئر مال اور بھاٹی گیٹ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف کی چیکنگ کی گئی۔ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔ پولیس نے کوائف کی عدم دستیابی پر بیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔