خبرنامہ پنجاب

لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار

لاہور: (آئی این پی) اقبال ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن، سمن آباد، گلشن راوی، نواں کوٹ اور مسلم ٹاؤن میں کیا گیا۔ جس کی قیادت ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن نے کی۔ سرچ آپریشن کےدوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 30 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔