خبرنامہ پنجاب

لاہور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 17 افراد گرفتار

لاہور (آئی این پی )لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن اقبال کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن رانا اشفاق کی قیادت میں کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے۔ تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 17 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے امن و امان کے پیش نظر فلیگ مارچ بھی کیا۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن سرکل رانا اشفاق کی قیادت میں ہونے والے فلیگ مارچ میں علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن اقبال پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔