لاہور (ملت + آئی این پی) لاہورپولیس نے سول لائنز ڈویژن اور قبال ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 16 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سول لائنز پولیس نے گڑھی شاہو کے علاقے میں جامعہ نعیمیہ کے گردو نواح سے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اقبال ٹاؤن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 23 گھروں کو چیک کیا۔ ستاسی افراد کے کوائف چیک کیے گئے اور 4 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔