لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش بھی دھر لیے گئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میں سرچ آپریشن غالب مارکیٹ، فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ کارروائی کے دوران دو منشیات فروش بھی دھر لئے گئے۔ جن کے قبضہ سے 1500 گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن یوم پاکستان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا۔