خبرنامہ پنجاب

لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 40 افراد گرفتار

لاہور: (آئی این پی) پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مناواں، اقبال ٹاؤن، نیازی اڈے اور دریائے راوی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران کوائف نہ مکمل ہونے پر 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔