لاہور: (ملت آن لائن) سرچ آپریشن گلشن اقبال، اقبال ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ستوکتلہ، غالب مارکیٹ، گلبرگ، نصیر آباد اور گلشن راوی کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 57 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا۔