لاہور: پنجاب پولیس نے سات ملزمان سے قتل،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کروایا لیکن دوبارہ تفتیش کرنے پر تمام ملزمان بیگناہ نکلے۔ ناروا سلوک کا ازالہ کرنے کیلئے بعد میں ساتوں افراد کو رہائی کے ساتھ ساتھ انعام بھی دیا گیا۔ پولیس نے ساتوں ملزمان کی ایسی چھترول کی کہ انہوں نے ڈر کے مارے قتل ، ڈکیتی اور رہزنی جیسی سنگین وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ سی آئی اے نے دوبارہ تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لاہور پولیس نے ہاتھی کو ہرن بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے ملزمان کے بے قصورثابت ہونے پر نہ صرف ان کی ہتھکڑیاں کھلوائیں بلکہ ہر شخص کو دس دس ہزار روپے بھی دیے۔