لاہور:(اے پی پی)لاہور یکی گیٹ کے علاقہ میں پولیس نے پتنگوں کے کارخانے پر چھاپہ مارکر6 افراد گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 1500سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں گئیں۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے یکی گیٹ میں واقع پتنگ بنانے کے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا، وہاں موجود 6افراد کو کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ۔ کارخانے میں موجود 1500 سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔