خبرنامہ پنجاب

لاہور پولیس کیلئے خوشخبری، ڈسکائونٹ کارڈ ملے گا

لاہور(ملت + آئی این پی) لاہور پولیس کیلئے خوشخبری، افسران اور اہلکاروں کو خریداری میں رعایت دلوانے کیلئے ڈسکانٹ کارڈ بنانے کا فیصلہ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر مشہور برانڈز کی انتظامیہ سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خریداری میں رعایت دلوانے کیلئے مختلف مشہور برانڈز کے ڈسکانٹ کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں مختلف برانڈز کی انتظامیہ سے مذاکرات شروع کردیئے گئے ڈاکٹر حیدراشرف کا کہنا تھا کہ ڈسکانٹ کارڈ بنانے کے ساتھ مشہور برانڈز کی انتظامیہ کو قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں رعایتی سٹال لگانے کی بھی درخواست کریں گے ڈسکانٹ کارڈ بنانے کا مقصد لاہور پولیس کے جوانوں کو خریداری کیلئے سہولت دینا ہے کوشش کریں گے شہر کے زیادہ سے زیادہ برانڈز، شاپنگ مالز سے مذاکرات سے ڈسکانٹ کارڈ بنائیں۔