خبرنامہ پنجاب

لاہور: پیپلز پارٹی کے جیالے آپس میں گتھم گتھا

لاہور: (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے شاہراہ قائد اعظم پر بینظیر کی سالگرہ کے موقع تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ تقریب کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ جیالوں نے کوریج کرنے پر صحافیوں پر بھی تشدد کر ڈالا۔ جس پر میڈیا نے احتجاجاً تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے درخواست ملنے پر صحافیوں پر تشدد کی تفتیش شروع کر دی ہے۔