خبرنامہ پنجاب

لاہور: پی آئی اے کے جہاز پر لیزر لائٹ مارنے سے کھلبلی مچ گئی

سول ایوی ایشن نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردیں
لاہور (آئی این پی) لاہور میں رائے ونڈ کی حدود میں پی آئی اے کی پرواز پر لیز لائٹ مارے جانے سے کھلبلی مچ گئی‘ سول ایوی ایشن نے تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 306جب رائے ونڈ کی حدود میں تھی تو اس کے کاک پٹ پر لیزرلائٹ ماری گئی پائلٹ نے فوری طور پر سول ایوی ایشن حکام کو اطلاع دی جس کے بعد کھلبلی مچ گئی تاہم طیارہ دوسو پچاس مسافروں کے ساتھ بخیریت لینڈ کرگیا سول ایوی ایشن حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس بھی تحقیقات میں شامل ہے۔