لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) سورج نے آنکھیں کیا دکھائیں بجلی کا سسٹم بھی جواب دینے لگا۔ لیسکو میں بجلی کی طلب تین ہزار 400 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ لیسکو کو بجلی ملی دو ہزار 550 میگاواٹ اور شارٹ فال 850 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہری علاقوں میں کم از چھ اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے رہا۔ تکنیکی خرابیوں سے بعض علاقے کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق ائیر کنڈیشنز اور پنکھوں کے استعمال میں اضافہ سے بجلی کی طلب میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھنے تک لوڈشیڈنگ میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔