خبرنامہ پنجاب

لاہور: چھ ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور مردہ گوشت بیچنے والی 9 دکانوں کو سیل کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ چھ ہزار کلو ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا۔ مرغی کے پر اور آنتیں ابال کر بیچنے والے یونٹ کو بھی سیل کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم کے مطابق بڑے پیمانے پر مرغی کی باقیات کو ابال کر دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا تھا۔ ایک ہفتہ قبل بھی ٹولنٹن مارکیٹ چھاپے میں سات ہزار مضر صحت گوشت تلف کیا گیا تھا۔ جس پر ٹولنٹن مارکیٹ کے یونین کے عہدیداروں نے یقین دہانی کرائی لیکن ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ لائی جا سکی۔