لاہور۔(ملت آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری آسانیوں کے حوالے سے منصوبے کا دوسرا حصہ جلد ہی حکومت کو پیش کرے گا، منصوبے کے پہلے حصے نے بہترین نتائج دئیے، حکومت تعریف کی مستحق ہے کہ اس نے لاہور چیمبر کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان پر عمل درآمد بھی کیا، لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں گیارہ درجے بہتری ہوئی ہے ، یہ ایک بڑی معاشی خوشخبری ہے کیونکہ اس حوالے سے عالمی درجہ بندی بہت سے حوالوں سے معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانیوں کا براہِ راست تعلق معاشی نشوونما سے ہے اور اس میں بہتری سے لامحالہ معیشت کو تقویت ملے گی، الماس حیدر نے کہا کاروباری برادری اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ حکومت تنہا معاشی چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی ، اسی لیے لاہور چیمبر ملک کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کو قابل عمل اقدامات تجویز کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے کاروباری آسانیوں کے حوالے سے 2016ء میں کام شروع کیا تھاجس کا پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے لیے بہت عمل دخل رہا،انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ