لاہور:(اے پی پی)لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غیر قانونی مذبحہ پر چھاپے مار کر 8 من گوشت برآمد کرکے تین قصابوں کو حراست میں لے لیا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں چھاپے لکھو ڈیر میں مارے گئے ،فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گھروں میں غیر قانونی طور پر ذبحہ کیے جانیوالے جانوروں کو گوشت تحویل میں لیکر اس کے نمونے لیب ٹیسٹ کےلیے بھجوادیے ۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے تین قصابوں کو پولیس کے حوالے کرکے ان کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دیدی ہے ۔