خبرنامہ پنجاب

لاہور :ڈاکوؤں نے نجی چینل کے ملازم کو لوٹ لیا

لاہور:(اے پی پی)تھانہ ریس کورس کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے ایک نجی چینل کے ملازم کو لوٹ لیا ۔ پولیس کے مطابق مبشر نامی شخص موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ تھانہ ریس کورس کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر2 موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔