خبرنامہ پنجاب

لاہور: ڈاکٹرز کا دھرنا مال روڈ پر تیسرے روز بھی جاری ، ٹریفک بری طرح متاثر

لاہور (ملت+اے پی پی) لاہور میں میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا مال روڈ پر تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے مال روڈ پر ٹریفک بھی متاثر ہو رہی ہے۔ میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ، مریض اور لواحقین پر تشدد کرنے والے دو ڈاکٹرز اور ایک نرس کی بحالی کیلئے تیسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز نے میو ہسپتال سے نکالی جانے والی ریلی کے بعد مال روڈ کلب چوک پر آکر دھرنا دے دیا تھا ۔ مظاہرین معطل کئے جانے والے ڈاکٹرز اور نرس کی بحال کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے گذشتہ رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری ، دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔