خبرنامہ پنجاب

لاہور: ڈکیتی کی مبینہ وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے ڈکیتی کی مبینہ وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ و نقدی برآمد کرلی گئی‘ ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں سے موبائل فون ‘ نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے