لاہور:احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا .ڈی ایچ اے سٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو نیب نے جمعے کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔ نیب کے وکیل نے الزام لگایا کہ بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر خالد نذیر نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، جس سے چھبیس ہزار شہری اپنی رقوم سے محروم ہوئے اور سولہ ارب روپے کا نقصان ہوا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔