لاہور:(اے پی پی)ڈی سی او لاہورٍ نے شہر کے مختلف پٹرولٍ پمپوںٍ کا دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا جائزہ لیا۔ شہر کے مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس حوالے سےٍ 70 سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جوصبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک پٹرول پمپ چیکٍ کریں گی اور نئی قیمتوں پر اطلاق کرائیں گی۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ پٹرولٍ کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کرائی جائے گی۔