لاہور: (ملت+اے پی پی) ہلکی بوندا باندی اور بارش لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے شام سے اب تک جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت رات گئے مزید گر سکتا ہے جبکہ رات بھر ہلکی بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔ بارش سے لیسکو کا سسٹم حسب روایت متاثر ہوا اور 80 سے زیادہ فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے جوہر ٹاؤن، خیابان جناح، ٹاؤن شپ، گڑھی شاہو، لکشمی اور ساندہ سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ تاہم لیسکو حکام کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی بجلی تمام علاقوں میں بحال ہو جائے گی۔