خبرنامہ پنجاب

لاہور کرپٹ ترین شہر قرار، نیب

لاہور(آن لائن)کرپشن، بدعنوانی،رشوت ستانی،جعل سازی،انسانی سمگلنگ اور دیگر دونمبریوں میں بھی زندہ دلان لاہور کو نمبر ون قرار دے دیا گیا،تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل میں سب سے زیادہ 106 لاہور کے رہائشی افراد کے نام ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے سپریم کورٹ میں تحقیقات و مقدمات کے حوالے سے پیش کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق انکوائری سے لے کر ریفرنس دائر کرنے تک تمام مقدمات میں221انکوائریاں لاہور کے رہائشیوں کی ہیں جبکہ کراچی کرپٹ ترین افرد کے حوالے سے دوسرے اور راولپنڈی 179 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق ملتان سے صرف تین افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں جبکہ راولپنڈی کے140 افراد ہیں۔