لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پیر کو پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مقتول ارمان کو پیشی کے لئے جاتے وقت نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص راہ گیر ہے۔