خبرنامہ پنجاب

لاہور کو 1200 مکعب فٹ ایل این جی سپلائی کرنے کیلئے گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ منصوبہ تیار کر لیا

لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کو 1200 مکعب فٹ ایل این جی سپلائی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی 910 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سندھ کے شہر ساون سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ جسکے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی 910 کلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن بچھائے گی اور اس منصوبے پر 110 ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے لاہور کو 1200 مکعب فٹ ایل این جی فراہم کی جائے گی جبکہ ساون سے لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کا کام اکتوبر 2018 میں مکمل کر لیا جائے گا۔