لاہور:(اے پی پی)لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو خواتین جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹائون کینال روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ ماریہ اور 23 سالہ سائرہ شدید زخمی ہوکر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ قاسم نامی نوجوان زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ٹرک ڈرائیور موقعہ پا کر فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کردی ۔ ڈرائیوار موقعہ سے فرار ، پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔ لاہور ٹرک کی ٹکر سے 22 سالہ ماریہ اور 23 سالہ سائرہ جاں بحق ، قاسم زخمی لاہور:ڈرائیور موقعہ سے فرار ، پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔