لاہور(اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورمیں لکشمی چوک کی مشہور بیکری بٹ سویٹس کی مضرصحت اور غیرمعیاری مصنوعات کی تیاری پر اس کے چار پیداوری یونٹ سیل کر دیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لکشمی چوک کےقریب واقع بیکری بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کےپیداواری یونٹوں پر چھاپہ ماراتو مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل میں گندگی اور غلاظت پھیلی بکھری تھی،یونٹ کے چاروں سیکشن،بریڈ،بیکری، آئس کریم اور سموسہ فوری سیل کردیئے۔ نسبت روڈ پر واقع اس پیدواری یونٹ کی حالت ایسی کہ عرصے سے صفائی نہ کی گئی ہو،ایک طرف بلی یوں دندناتی ہوئی، جیسے اپنا پیٹ بھرنے آئی ہو، اوربلی کو دیکھ،ادھر ادھر بھاگتا،گھبرایا گھبرایا سا چوہا بھی،جو یہیں کا مکیں لگتا ہے۔