خبرنامہ پنجاب

لاہور کے تمام پارکس، دو اتوار بازار سکیورٹی وجوہ پر بند

لاہور: گلشن اقبال پارک میں گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے سانحےکے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر کے تمام پارکس کو سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک عوام کے لیے بند کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے تمام پارکس کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات شام 6 بجے تک مکمل کرلیئے جائیں گے جس کے بعد پارکس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم پارکس میں موجود جھولے بند رہیں گے۔
دوسری جانب پولیس نے گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازاروں کو بھی بند کرادیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک یہ اتوار بازار نہیں لگیںٕ گے۔