خبرنامہ پنجاب

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ترضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈی سی او

لاہور۔24 اکتوبر(ملت + اے پی پی )وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نے کے لئے لاہور شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس ضمن مےں سےکرٹری سپےشلائزڈ ہےلتھ پنجاب نجم شاہ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلےمان رفیق،ڈی سی او لاہور کےپٹن(ر)محمد عثمان،وائس چا نسلر فا طمہ مےڈےکل کا لج نے اچا نک گورنمنٹ مےاں منشی ہسپتال کا دورہ کےا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔کےپٹن(ر)محمد عثمان نے سےکرٹری ہےلتھ پنجاب نجم شاہ اور مشےر وزےر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلےمان رفےق کو ہسپتال مےں جا ری ترقےاتی کا موں کے با رے مےں برےفنگ دی اور اُن کو بتاےا کہ ہسپتال مےں تعمےراتی کام تےزی کے ساتھ جا ری ہے۔سےکرٹری سپےشلائزڈ ہےلتھ پنجاب نجم شاہ اور خواجہ سلےمان رفےق ہسپتال کی مختلف وارڈز مےں گئے اور مرےضوں کو دی جانے والی سہولےات کو چےک کےا۔ انہوں نے ہسپتال کے واش رومز مےں صفائی کو بھی چےک کےا۔ڈی سی او نے بتاےا کہ ضلعی انتظامےہ لاہور ہسپتال مےں ہو نے والے کا موں کو روزانہ کی بنےادوں پر چےک کر رہی ہے۔