لاہور: (اے پی پی) عنایت ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ لاہور کے علاقے عنایت ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق تینوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکوؤں میں علی نائنٹی، حمزہ اور عدیل شامل ہیں جب کہ تینوں ملزمان شہر میں بیکریوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔