لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فائیو سٹار ہوٹل اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران فلیٹیز ہوٹل کے سٹور ایریا، ایمبیسیڈر ہوٹل کے کچن کو سیل جبکہ ہوٹل ون، نشاط ہوٹل، گرینڈ پام ہوٹل کو جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سٹار چیکنگ مہم شروع کررکھی ہے، اس مہم کے تحت تمام ریسٹورںٹس کو چیک کیا جارہا ہے، آج پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے 2 اور فیصل آباد کے ایک ہوٹل کو سیل جبکہ متعدد ہوٹلز کو وارننگ نوٹس جاری کردیئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سیل کیے جانے والے ہوٹلز کے کچن میں صفائی کے انتظامات ناقص اور غیر معیاری اشیاء بھی پائی گئیں۔ متعدد وارننگ نوٹسز کے باوجود سابقہ ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیصل آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کا کچن سیل جبکہ سیرینا ہوٹل اور ہوٹل ون کو اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ میں مارین، مغل محل، شیلٹن اور بندو خان کو اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا۔ ملتان میں رامادہ اور ہوٹل ون کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔