خبرنامہ پنجاب

لاہور: گاڑیوں کے شیشے چوری کی وارداتیں معمول بن گئی

لاہور(آئی این پی)لاہورمیں گاڑیوں کے شیشے چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ،شمالی چھاؤنی میں بھی ایک گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے ، جیونیوز نے اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔لاہور میں بدھ کے روز شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ایک شہری طارق فاروق کی گاڑی کے شیشے اتارلیے گئے ، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک گھر کے باہر دو گاڑیاں کھڑی ہیں،سر پر رومال باندھے چور آتا ہے ،اس کے ہاتھ میں تھیلا ہے۔پہلے وہ اگلی گاڑی کے پاس آتا ہے پھر دوسری گاڑی کے نزدیک جا کر پھرتی سے پہلے ایک سائیڈ کا اور پھر دوسری سائیڈ کا شیشہ اتار کر چلتا بنتا ہے، تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود چور پولیس کی گرفت سے دور ہے۔