لاہور: گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد گرفتار
لاہور:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی رحمت علی کا گردہ غیر قانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکٹر خالد محمود اور مذکورہ مریض رحمت سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور: گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ہولناک انکشافات
پولیس کے مطابق مریض رحمت اس وقت شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واقعے کا مقدمہ ڈائریکٹر ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی عمران احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کافی کیسز سامنے آئے تھے اور ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔