لاہور: (ملت+اے پی پی) شاہدرہ کے رہائشی محمد خرم نے چار روز قبل بچے کو ہسپتال داخل کروایا۔ جہاں پر عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بچہ ہیٹر سے جل کے زخمی ہو گیا۔ والدین کے احتجاج اور میڈیا میں خبر آنے کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔ اسپتال کے ایم ایس نے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی جو چوبیس گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ بچے کو علاج کے لیے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نومولود کے والدین اور عزیز اقرباء نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جبکہ اسپتال کے اندر موجود چوکی پر عملے کے خلاف درخواست بھی دے دی۔