خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ، عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر لاہور ایجوکیشن بورڈ کے حکام سے جواب طلب

لاہور (ملت + اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے حکام سے جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدر ایمپلائز یونین عارف گجر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواستگزار کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 90 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین بورڈ نے ملازمین کو مستقل نہیں کیا، درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر چئیرمین بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔