لاہور (آئی این پی) ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکاء ایڈووکیٹ نے اسکیم کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے۔ لہذا آئین کے تحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔