خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ؛الیکشن کمیشن اور لیگی اراکین اسمبلی کو کو نوٹس جاری

لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن اور لیگی اراکین اسمبلی کو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس منصور علی شاہ نے جہانگیر ترین کی نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جہانگیر ترین نے اپنی درخواست میں نواز لیگ کے 4ارکان اسمبلی کو فریق بنانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے چاروں ایم پی ایز ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جا ری کر دیے اور دسمبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا ۔