لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے فریقین کے دلائل سننے کےبعد فیصلہ دیا کہ مارچ میں ہونے والی مردم شماری میں خواجہ سرائوں کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کئے جانے کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ۔