لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے تحفظ نسواں قانون کے خلاف درخواستوں پر سماعت پر پنجاب حکو مت کو نوٹس جاری کر دیا ‘ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی آئینی معاونت کے لیے طلب کر لیاہے ۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں تحفظ نسواں قانون 2016 کیخلاف دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ قانون آئین کی دفعات کے منافی ہے اس لیے تحفظ نسواں قانون 2016 کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر کیس کی سماعت کر نیوالے لاہور ہا ئیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے نوٹس جاری کرکے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیاجبکہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی آئینی معاونت کے لیے طلب کر لیاہے