خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات، 4 نشستوں کیلئے 14 امیدواروں میں مقابلہ

بانی ایم کیوایم کےخلاف

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات، 4 نشستوں کیلئے 14 امیدواروں میں مقابلہ

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 4 نشستوں کے لیے 14 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں ، پانچ پولنگ بوتھس میں 86 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئیں ہیں۔ مرد وکلا ووٹرز کی تعداد 14 ہزار 147 ہے جبکہ خواتین وکلا ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 300 ہے۔ صدر کے لیے 3 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ نائب صدر کی نشست پر 4، سیکرٹری کی نشست کے لیے 2 اور فنانس سیکرٹری کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ ملتان سمیت 12 اضلاع کے ووٹرز انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے، صرف ضلع ساہیوال کے وکلاء کو لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حق رائے دہی کا حق دیا ہے۔ انتخابی عمل کیمروں کی مدد سے ایل ای ڈیز پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن)عوام کی بےلوث، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔
آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف
خیال رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے۔