خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ: جسٹس شاہد حمید نے اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(ملت + آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ کے سنیئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے لاہور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب پہلی مرتبہ گورنر ہاوس کی بجائے لاہور ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے حلف برداری کی تقریب میں جسٹس محمد انوار الحق، جسٹس سردار شمیم خان، جسٹس مامون الرشید شیخ مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور دیگر فاضل جج صاحبان عدالت عالیہ کے افسران لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدار رانا ضیا عدبد الرحمان لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشد جہانگیر جھوجھہ سمیت سینئر وکلا اور صوبائی لا افران نے شرکت کیتقریب میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قائمقام چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جسٹس شاہد حمید ڈار چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں عہدے کی ذمہ داریاں سر انجام دینگے جسٹس منصور علی شاہ تیسری ایشن ججز ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے سنگا پور گئے ہیں۔