لاہور ہائیکورٹ: زینب کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست دائر
لاہور: (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجرم عمران کو پھانسی دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت سیکشن 22 کے تحت مجرم عمران کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے ، مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو سیکشن 22 پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے
اسلام آباد :(ملت آن لائن) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لے لیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے اور شام 4 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
اسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا ۔