خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ: سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ: سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیش سے 2 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کی درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ باقر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے ، ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے ، اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمشن کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ثبوت پیش کریں گی۔ درستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سینیٹ انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے کامیاب سینٹرز کے نوٹی فکیشن معطل کرے۔