خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ: محکمہ انہارکے ایکسئین کیخلاف2انکوائریاں کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن کونوٹس جاری

لاہور (ملت + آئی این پی) محکمہ انہارکے ا یکسئین کیخلاف2انکوائریاں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈ ی جی اینٹی کرپشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سیدمظاہرعلی نقوی نے ا یکسئین محمدرفیق کی درخواست پرسماعت کی درخواست گزارکی جانب سے منیرحسین بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار نے محکمہ انہار پر 80کروڑ کی بے ضبطگی کاالزا م لگاتے ہوئے 3رکنی کمیٹی سے بری الزمہ قراردیکرانکوائری ختم کرنیکی سفارش کی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے 17نومبر 2015 کو دوبارہ انکوائری کاحکم دیدیادرخواست گزار نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات کیدوران ہی نیب نے انکوائری شروع کردی نیب کی تحقیقات کرنیپرپہلیعارضی طورپرتحقیقات روکی گئی جسے ڈی جی اینٹی کرپشن نے 26اگست کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیادرخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیکشن3اور آئین کے �آرٹیکل13کے تحت2تحقیقات اکٹھی نہیں ہوسکتی عدالت اینٹی کرپشن کی تحقیقات کرنے کے حکم کوکالعدم قراردے۔