خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ میدانِ جنگ بن گیا

لاہور:(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں مقامی سائینس کالج کے پرنسپل کی ضمانت مسترد ہونے پر پولیس اور مدعی کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی اور کھینچا تانی سے ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا۔ لاہور ہائیکورٹ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب ضمانت کے لیے آئے ہوئے سائینس کالج کے سابق پرنسپل زاہد بٹ کی ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنا چاہا تو مدعی کے وکلاء نے پرنسپل کو گھیرے میں لے کر پولیس کو دور کردیا۔ اس دوران وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی ،وکلاء کا کہنا تھا کہ ضمانت مسترد ہونے کے باوجود پولیس کسی ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہیں کر سکتی جب کہ پولیس کا موقف تھا کہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے خدشہ ہے کہ ملزم فرار نہ ہو جائے اس لیے ملزم کو حوالہ پولیس کیا جائے۔ وکلاء اور پولیس کے درمیان جاری کھینچا تانی سے عدالت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور دیگر مقدمات کے لیے آئے ملزمان اور ان کے اہل خانہ بھی جمع ہو گئے،عدالت کے حکم پر سیکیورٹی پر مامور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی ختم کروائی اور حورت حال کو معمول پرلے لائے۔