خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

لاہور (ملت آن لائن)پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے پاکستان عوامی تحریک ( پی اے ٹی) کے کارکنان کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کا حکم

دوسری جانب پی اے ٹی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اہم کردار ہے اور وہ اس سانحہ کے ملزم ہیں۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی سانحہ ماڈل کے مقدمے کے فیصلے تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔