لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں مقابلے کے ا متحان میں خالی اسامی پرتعیناتی کی درخواست پرسماعت‘پی پی ایس سی اورپنجاب حکومت سے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے مبارک علی کی درخواست پر سماعت کی سماعت میں درخواستگزار نے کہا کہ پی ایم ایس کے امتحان میں 69 ویں پوزیشن حاصل کی امتحان میں معذوروں اور اقلیتیوں کابھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ درخواستگزار معذوروں اور اقلیتیوں کے کوٹہ پر کوئی امیدوارکامیاب نہ ہوسکا ہے امتحان میں کامیاب نہ ہو نے کی وجہ سے 9 اسامیاں خالی رہ گئیں ، خالی اسامیوں کو مکمل کرنے کیلئے کامیاب امیدوارتعینات ہوسکتے ہیں۔خالی اسامیوں پر درخواستگزارکوتعینات کر نے کے ا حکامات جاری کئے جائیں۔