خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی اور گیس پر نوٹس جاری کردیا

لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی اور گیس کے بلوں پر وفاقی محتسب کے اختیارات کے خلاف درخواست پر 8 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جی ایم سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی محتسب یوٹیلٹی بلز کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ لا ہور ہائیکورٹ نے اس درخواست پر وفاقی حکومت اور وفاقی محتسب کو 8 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔