لاہور (ملت + اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائردرخواستیں مسترد کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے خواجہ حسان کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ خواجہ احمد حسان کے وکیل ملک اویس خالد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ احمد حسان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں، لہذا درخواست مسترد کی جائے جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے تھے۔